پير ۲۱ ۲۰۲۰ -

ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنا پہلا میوزک البم ریلیز کردیا

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

75

No-Image

کراچی:(منگل:2020-08-04) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنا پہلا میوزک البم ریلیز کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے لکھا کہ جس میوزک البم پر انہوں نے 5 سال قبل کام شروع کیا تھا بالآخر ریلیز ہوگیا ہے۔

ایان علی کا کہنا ہے کہ ان کے البم نتھنگ لائیک ایوری تھنگ" کی آفیشل اینی میٹڈ ویڈیوز اور آفیشل میوزک ویڈیوز اور بہت کچھ جلد ریلیز کیا جائے گا۔ 

ایان علی کے گانے اس وقت معروف میوزک اسٹریمنگ ایپس اور ویب سائٹس اسپاٹی فائی، ڈیزر اور گوگل پلے پر سنے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایاز علی کے گانے ان کے یوٹیوب چینل پر بھی سنے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماڈل ایان علی نے لکھا کہ ’پرانی لیمبرگینی میں بیٹھ کر اپنے 7 نئے گانے سننے اور سیر پر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے'۔


Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371