جمعرات ۲۴ ۲۰۲۰ -

ابھیشیک بچن بھی کورونا سے صحت یاب، اسپتال سے گھر منتقل

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

63

No-Image

ممبئی:(اتوار:2020-08-09) بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ کے بعد ان کے اداکار  بیٹے ابھیشیک بچن بھی مہلک وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک، بہو ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیہ بچن میں 11جولائی کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

گزشتہ دنوں امیتابھ بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیہ بچن مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد گھر منتقل ہوئے تھے، بچن خاندان میں صرف اداکارہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371