ہفتہ ۱۹ ۲۰۲۰ -

ملک بھر میں آج مزید 13 افراد جاں بحق، مریضوں کی تعداد 284938 تک جاپہنچی

ویب ڈیسک | ایک ماہ پہلے

57

No-Image

اسلام آباد:(پیر:2020-08-10) ملک میں کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6107 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 284938 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2170، سندھ میں 2282 اور خیبر پختونخوا میں 1231 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 57 اور آزاد کشمیر میں 58 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آج بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے مزید 435 کیسز اور 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 278 کیسز اور 10 اموات، پنجاب سے 117 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 20 کیسز، گلگت 13 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371