منگل ۲۷ آکتوبر‬‮ ۲۰۲۰ -

وزیراعظم عمران خان کل بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

100

No-Image

پشاور:(بدھ:2020-08-12) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے کل افتتاح کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے بلدیات و اطلاعات کامران خان بنگش نے صحافیوں کو بی آر ٹی کا دورہ کرایا۔

میڈیا سے گفتگو میں کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل 3 بجے بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے، وزیر دفاع پرویز خٹک، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی افتتاح کے لیے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کے لیے ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کا انتخاب کیا گیا، بی آر ٹی منصوبے کا مخصوص کوریڈور 27 کلو میٹر پر مشتمل ہے اور ہر اسٹیشن کے درمیان 900 میٹر کا فاصلہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بات واضح ہو چکی ہے کہ بی آر ٹی چلے گی تو اپوزیشن جلے گی۔ دوسری جانب بی آر ٹی منصوبہ مکمل نہیں ہوا ہے اور 3 ڈپو، کمرشل پلازے اور سائیکل ٹریک پرکام اب بھی نامکمل ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2017ء میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو خیبر پختونخوا حکومت نے 6 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا جو 71 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371