کراچی: غیراخلاقی ویب سائٹ چلانے والا گروہ گرفتار
ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

کراچی:(اتوار:2020-10-18) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی ویب سائٹ چلانے والے گروہ کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گلشن اقبال کے ایک فلیٹ میں چھاپہ مارکر غیر اخلاقی ویب سائٹ چلانے والے گروہ کو مرکزی ملزم سمیت گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم کی شناخت فیصل قادر کے نام سے ہوئی ہے۔
مرکزی ملزم گلشن اقبال کے فلیٹ میں غیر اخلاقی ویب سائٹ کا دفتر چلا رہا تھا، چھاپے کے دوران 9 موبائل فونز، کمپیوٹر اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئی ہیں، برآمد کی جانے والی الیکٹرانک ڈیوائسز سے غیر اخلاقی ویڈیوز اور لڑکیوں کا ڈیٹا ملا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ گروہ ورچوئل کرنسی کے نام پر خواتین کو غیر اخلاقی کاموں میں استعمال کرتا تھا اور ایپ کے ذریعے انہیں دیگر گاہکوں سے بھی ملواتا تھا۔00