جمع ۰۴ دسمبر‬‮ ۲۰۲۰ -

کیپٹن (ر) صفدر اور کارکنان کی مزار قائد میں نعرہ بازی پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے تھانے میں درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

96

No-Image

کراچی:(اتوار:2020-10-18) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے مزار قائد پر حاضری کے دوران کیپٹن (ر) صفدر اور کارکنان کی جانب سے نعرہ بازی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے کراچی کے تھانے بریگیڈ میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی جانب سے دائر کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر اور دیگر 200 افراد نے مزار قائد کا تقدس پامال کیا اور یہ افراد پاکستان کے عوام کی دل آزاری کا سبب بنے ہیں۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بانی پاکستان کی قبر کا تقدس پامال ہوا جو کسی صورت برداشت نہیں۔

ذرائع کے مطابق تھانہ بریگیڈ میں جمع درخواست کی کاپی آئی جی سندھ اور پی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔00

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371