موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں: مریم نواز
ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

گوپس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ اجتماع بتا رہا ہے گلگت بلتستان میں شیر آئے گا اور مسلم لیگ ن حکومت میں آنے کے بعد گوپس اور یاسین کو ضلع کا درجہ دیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ جعلی حکومت گوپس کے فنڈز روک کر بیٹھی ہے اور اس جعلی حکومت کو ہم نے حکومت سمجھا ہی نہیں ہے۔ جعلی حکومت کے نصیب میں عوام کی خدمت کرنا لکھا ہی نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ گلگت چترال روڈ کو سی پیک میں شامل کیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی گلگت بلتستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور اسی گلگت بلتستان میں امن کی وجہ سے گزشتہ 5 سال میں لاکھوں سیاح آئے۔
مریم نواز نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان میں سڑکیں اور اسپتال بنائے۔
اسی طرح دیامربھاشا ڈیم پر نواز شریف نے جو کام کیا وہ آج تک کسی نے نہیں کیا تاہم اب ہم دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے معاوضے کے لیے سینیٹ اور پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے۔
انہوں نے کیا کہ مہنگائی نےغریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے لیکن اب آپ کے مسائل کا ایک ہی حل ہے جس کا نام نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ملک میں سڑکیں اور موٹروے نواز شریف نے بنائی اور اب اگرانتقام کا نشانہ بنتا ہے تو وہ بھی نواز شریف ہی ہے۔
پیٹرول، ادویات کی قیمتیں کم کرنے والا بھی نواز شریف ہی ہے لیکن جھوٹے مقدمات کا سامنا بھی نواز شریف کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ بدترین انتقام کے باوجود نواز شریف جھکے نہیں ہیں اور اگر آج نواز شریف کھڑے ہیں تو صرف آپ کے لیے کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مخالفین اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں اور یہ لوگ نواز شریف سے حسد اور انتقام میں بہت آگے جا چکے ہیں۔002