گلگت بلتستان کے حلقے 3 میں پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل عباس نے چھ ہزار 877 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 کی نشست پر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے۔
گلگت میں انتہائی موسم سرد کے باوجود خواتین اور مرد ووٹرز نے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق اسی نشست پر آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال چار ہزار چھ سو اٹھہتر ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
اسی نشست پر ق لیگ کے کیپٹن محمد شفیع نے چار ہزار چھ سو چون ووٹ حاصل کیے جب کہ پی پی کے امیدوار چوتھے اور ن لیگ کے امیدوار پانچویں نمبر پر رہے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق اس نشست میں کامیابی کے بعد گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی مجموعی طور پر دس نشستیں ہو گئی ہیں۔
اس نشست پر پی ٹی آئی، پی پی ، ن لیگ اور ق لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کل 21 امیدواران میدان میں تھے۔
قواعد و ضوابط کے تحت پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا اور ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ہم نیوز کے مطابق پولنگ کے لیے ٹوٹل 74 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس حلقے میں 41 ہزار 360 ووٹرز رجسٹرڈ تھے۔002