ماں کا انتقال اولاد کے لیے بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے: آصف علی زرداری
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

اسلام آباد:(منگل:2020-11-24) سابق صدر آصف علی زرداری، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فون کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے میاں نواز شریف کو فون کرکے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ نواز شریف نے چوہدری شجاعت کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا انتقال اولاد کے لیے بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے۔00