حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کے جلسے روکنے کے لیے پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

اسلام آباد:(بدھ:2020-11-25) حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے روکنے کے لیے پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔
موجودہ کورونا صورت حال میں سینیٹ یا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہیں کی، جس کے باعث اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اجلاس میں کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی قیادت کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا، سیاسی جلسے اور عوامی اجتماعات کو بند کروانا ہوگا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے روکنے کے لیے اب انتظامی طور پر زیادہ پابندی لگائیں گے اور جلسے کے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف مقدمات درج کریں گے۔
شبلی فراز نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کا شرکت نہ کرنا غیر ذمہ داری ہے، اپوزیشن نے اجلاس میں شرکت نہ کرکے واضح کردیا کہ وہ پارلیمنٹ کو نہیں مانتے۔00