کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم کا بلوچستان میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ جعلی بھرتیاں محکمہ تعلیم میں کی گئی ہیں۔
تفصیلا کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نےبتایا ہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان میں جعلی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ یہ انکشاف صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے کوئٹہ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام طلباء و طالبات میں چیک تقسیم کرنےکی تقریب میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کا ہونا باعث شرم ہے۔ سردار یار محمد رند نے کہا کہ محکمے میں ایسے لوگ بھی آ گئے ہیں جنہیں استاد کہتے ہوئے شرم آتی ہے۔
انہوں مزید کہا کہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اصلاحات اور بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں، ایک ایسی ایپلی کیشن یا نظام لائیں گے جس کے تحت محکمے سے متعلق ثبوت کے ساتھ شکایات درج کی جا سکیں گی اور شکایات پر کارروائی بھی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ اور ملازمین کو نہیں بخشا جائے گا۔002