وزیراعلیٰ بلوچستان نے مچھ کوئلہ فیلڈ واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی
ویب ڈیسک | ۴ ماہ پہلے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مچھ کوئلہ فیلڈ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مچھ کوئلہ فیلڈ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکام کو ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
جام کمال نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔