لاہور: آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا
ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

لاہور:(منگل:2021-01-05) لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ محمد علی آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائور تھے، گزشتہ رات 8 بجے شالیمار سے رائیڈ بک کی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا، کئی گھنٹوں بعد ساندہ کے علاقے سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق محمد علی کو قتل کرنے کے بعد ملزمان اس کی گاڑی، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے۔
ورثاء نے بتایا کہ مقتول محمد علی دو سالہ بچی کا باپ تھا اور شبہ ہے کہ ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا۔
تھانہ شالیمار باغبانپورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔00