لاہور: گزشتہ روز اغواء ہونے والے آٹھ سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد
ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

لاہور:(جمعہ:2021-01-08) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اغواء ہونے والے آٹھ سالہ بچے کی لاش نالے سے برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ارسلان نامی آٹھ سالہ بچے کو گزشتہ روز کماہاں گاؤں سے اغوا کیا گیا تھا تاہم آج ارسلان کی لاش کماہاں گاؤں سے تقريبا 6 کلو ميٹر دور آشيانہ انٹرچينج کے قريب نالے سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بچے کی گمشدگی پر اغوا کا مقدمہ بھی درج کيا گيا تھا۔
غم سے نڈھال ارسلان کی والدہ نسرین بی بی کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹی اغوا ہوئی وہ چوبیس گھنٹوں بعد مل گئی لیکن اب بیٹا اغوا ہوا جس کی لاش ملی ہے۔
معصوم بچے کے قتل پر نہ صرف ورثا شدت غم سے نڈھال ہيں بلکہ علاقہ مکين بھی پریشانی کا شکار ہیں۔00