پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں: شیخ رشید
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

اسلام آباد:(اتوار:2021-01-10) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے، وہ پاکستان کو ترقی دلوائیں گے اور پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد سے متعلق کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے، سینیٹ اور ضمنی کے انتخابات میں حصہ لیں گے، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہا۔00