اسامہ ستی قتل کیس: جوڈیشل انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی گئی
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

اسلام آباد:(پیر:2021-01-11) اسامہ ستی کے قتل کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ چیف کمشنر نے وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہے جس میں اے ٹی ایس اہلکاروں کو اسامہ ستی کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں اے ٹی ایس اہلکاروں کو اسامہ ستی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پانچوں اہلکاروں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایس کمانڈوز کی تعیناتی کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہیے اور انہیں فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ اہلکاروں کی خدمات ایس پی کی منظوری کے بغیر نہیں لی جانی چاہئیں۔
آئی جی وائرلیس سسٹم کی بہتری کے لیے اقدامات کریں اور ہدایت دیں سنسنی خیزی کے بجائے واقعہ کی تفصیل دیں۔
رپورٹ کے مطابق متعلقہ ایس پی اور ڈی ایس پی نے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا، دونوں افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔00