پاکستان میں 22 کروڑ آبادی میں سے صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں: وزیراعظم
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

اسلام آباد:(پیر:2021-01-11) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 22 کروڑ آبادی میں سے صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ملک کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام”راست” کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راست پروگرام پر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، یہ پروگرام ڈیجیٹل پاکستان کی طرف اہم قدم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے، 22 کروڑ آبادی میں سے صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کم ٹیکس اکٹھا کرنے کے باعث ہیومن ڈویلپمنٹ پر زیادہ پیسہ خرچ نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ سرپلس میں چلا گیا ہے جس سے پاکستانی روپے کو استحکام ملا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ترسیلات زر آنے سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستانی خواتین کیلئے اقدامات پر ملکہ میکسیما کا شکریہ بھی ادا کیا۔00