تبدیلی والے سارے منافق اور دھوکے باز ہیں: چیئرمین پی پی
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

مالاکنڈ:(پیر:2021-01-11) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی والے سارے منافق اور دھوکے باز ہیں، جو بھی وعدے کیے گئے سارے جھوٹے نکلے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مالاکنڈ میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ راج کا خاتمہ کرکے حقیقی جمہوریت بحال کریں گے، عوام سے وعدہ کرتا ہوں، ملکر کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کو بھگائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے کہا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن نوجوانوں کو بے روزگار کردیا، 50 لاکھ گھردینے کا وعدہ کیا تھا لیکن تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھر گرائے گئے، نالائق حکمران کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہو چکی ہے، آج کھانے پینے کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت آج افغانستان سے بھی پیچھے ہے، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان جس میں لوگ روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا پورا ٹولا نااہل، نالائق اور کرپٹ ترین ہے، مالم جبہ، بلین ٹری، بی آرٹی سمیت دیگرمنصوبوں میں کرپشن ہے،علیمہ باجی کی سلائی مشین میں کرپشن ہے۔00