کورونا: ائیر بڈز اور مائکروفون والا دنیا کا پہلا ماسک تیار
ویب ڈیسک | ایک ھفتہ پہلے

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب ایک عام ماسک میں جدت لائی جا چکی ہے لیکن اب دنیا میں پہلی بار ایسا ماسک پیش کیا گیا جس کی مدد سے آپ موبائل فون باہر نکالے بغیر ہی کال پر بات کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے میلے کنزیومر الیکٹرانک شو (سی ای ایس) 2021 میں بینا ٹون نامی کمپنی کی جانب سے مائیکرو فون اور ائیربڈز والا دنیا کا پہلا ماسک پیش کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس ماسک کا نام 'ماسک فون' ہے جسے با آسانی دھویا بھی جا سکتا ہے اور اس میں این 95 فلٹرز بھی لگے ہوئے ہیں جب کہ اس میں وائر لیس ہیڈ سیٹ بھی موجود ہیں۔
اس حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس ماسک کی مدد سے لوگ باہر چلتے پھرتے یا کام پر اب کالز پر بھی بات کر سکتے ہیں اور یہ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے کافی مددگار سمجھا جا رہا ہے۔
ماسک فون کے ائیرلوپس میں وائرنگ کی گئی ہے جسے ہلکی پھلکی بارش میں پہنا جا سکتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ صارفین کو اگر یہ ماسک دھونا ہوگا تو انہیں اس میں سے پہلے ائیر بڈز کو نکالنا ہو گا اس کے بعد وہ اسے آرام سے دھویا جا سکتا ہے۔
کمپنی نے مزید بتایا ک اس ماسک میں لگی بیٹری کی لائف 12 گھنٹے ہے اور اس کی قیمت 50 ڈالر ہے جب کہ یہ دو سائز (اسمال میڈیم) اور (میڈیم لارج) میں میسر ہو گا۔