پير ۰۱ مارچ ۲۰۲۱ -

وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

70

No-Image

اسلام آباد:(منگل:2021-01-12) وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی۔

شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ سال دو ہزار میں شروع ہوا تھا، این آر او ملنے کے بعد براڈشیٹ کا معاملہ سردخانے میں چلا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ براڈشیٹ کے معاملے پر حقائق سے قوم کو آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ براڈ شیٹ کو کیسے خریدنے کی کوشش کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے خلاف کوئی نہیں، اس میں موجود کچھ نقائص کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔00

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371