احتساب عدالت نے شہباز شریف کی جائیداد کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

لاہور:(منگل:2021-01-12) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے شہباز شریف کی جائیداد کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس پر سماعت شروع کی، شہبازشریف روسٹرم پر آگئے تو فاضل جج نے کہا، لگتا ہے آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔
اس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں نے چنیوٹ معاملے پر قو م کے اربوں روپے بچائے، نیب والے میرے سوالوں کا جواب نہیں دیتے، جج جواد الحسن نے انھیں باور کرایا کہ یہ کیس ان کی عدالت میں نہیں ہے، آپ مناسب وقت پر یہ باتیں کریں۔
عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے گواہ ریجنل ٹیکس افسر محمد شریف کا بیان ریکارڈ کیا، عدالت نے ایف بی آر سے شہباز شریف کی جائیداد کے آڈٹ کا ریکارڈ مانگ لیا اور حکم دیا کہ اگر آڈٹ ہوا ہے تو آئندہ سماعت پر پیش کریں۔00