واٹس ایپ: لاکھوں افراد دیگر ایپس پر منتقل ہونے لگے
ویب ڈیسک | ۷ دن پہلے

لندن: واٹس ایپ کی متعارف کردہ نئی متنازع شرائط سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر لاکھوں صارفین اس کے حریف میسج پلیٹ فارمز پر منتقل ہونے لگے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متنازع پالیسی سامنے آنے کے بعد واٹس ایپ کی حریف کمپنیوں کے استعمال کرنے والوں میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے ڈاؤن لوڈز کی اوسط بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔
واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر شبہات رکھنے والے زیادہ تر صارفین ’’سگنل‘‘ اور ’’ٹیلی گرام‘‘ نامی میسیجنگ پلیٹ فارمز کا رُخ کررہے ہیں۔
اپیلی کیشنز کے استعمال کا تجزیہ کرنے والی کمپنی سینسر ٹاؤر کے مطابق 4 جنوری کو واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے اعلان کے بعد اس کی حریف ایپلی کیشن ’سگنل‘ کی ڈاؤن لوڈنگ میں 2 لاکھ 46 ہزار گنا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے عرصے میں 88 لاکھ افراد نے سگنل میسیجنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے۔
کمپنی کے مطابق صرف انڈیا میں ایک ہفتے کے دوران اس ایپ کے صارفین کی تعداد 12ہزار سے بڑھ کر 27 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، اسی طرح برطانیہ میں یہ تعداد 7ہزار 400 سے 1 لاکھ 91 ہزار اور امریکا میں 63 ہزار سے 11 لاکھ ہوگئی ہے۔
خیال رہے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک اور حال ہی میں دنیا کے سب سے امیر ترین شخص قرار پانے والے ایلان مسک نے بھی سگنل استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
لاکھوں صارفین کے یکدم اضافے کے باعث سگنل ایپ ک بعض سروسز میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں اور دو روز قبل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نئے سرورز حاصل کیے جارہے ہیں۔002