بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، ایک جوان شہید
ویب ڈیسک | ۶ دن پہلے

راولپنڈی:(جمعرات:2021-01-14) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے باعث پاک فوج کا 28 سالہ سپاہی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیوا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جبکہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوج کا جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت نے جام شہادت نوش کیا ہے، شہید سپاہی نبیل لیاقت گوجر خان کے رہنے والے تھے۔00