بدھ ۲۰ جنوری ۲۰۲۱ -

کراچی: ملزمان صرف 8 سیکنڈز میں موٹر سائیکل لے کر فرار

ویب ڈیسک | ۶ دن پہلے

73

No-Image

کراچی:(جمعرات:2021-01-14) صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں ملزمان صرف 8 سیکنڈز میں موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شہری موٹر سائیکل خڑی کرکے دکان سے دودھ لینے گیا تو دو ملزمان صرف 8 سیکنڈز میں شہری کی موٹر سائیکل اس کے سامنے لے کر فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 13 کے فراز ایونیو کے رہائشی نوجوان عبدالرحمن نے گلستان جوہر تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی اور بتایا کہ آج صبح وہ گلستان جوہر میں جوہر چورنگی پر واقع گجر ڈیری سے دودھ لے رہا تھا تو اسی دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان وہاں آئے جن میں سے ایک ملزم نے اس کاہیلمٹ اٹھا کر پھینکا اور گاڑی اسٹارٹ کر کے فرار ہوگیا۔

عبدالرحمن نے مزید بتایا کہ اس نے ملزم کا تعاقب کیا مگر وہ ہاتھ نہیں آئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔00


Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371