جس اسمبلی پر فضل الرحمان لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منارہا ہے: شیخ رشید
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے احتجاج کی یہی صورتحال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس اسمبلی پر فضل الرحمان لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منارہا ہے، مولانا فضل الرحمان کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دو پارٹیاں رہ گئی ہیں (ن) لیگ اور فضل الرحمان جب کہ (ن) لیگ والے سمجھدار بزنس مین ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج نے مایوس کیا ہے، ہم نے زیادہ انتظام کیا تھا ان کے بندےکم آئے ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ مطمئن تھے، وزیراعظم نے واضح کہا ہے یہ کوئی مسئلہ پیدا کریں تو ان کے لیے تاریخی مسئلہ پیدا کریں۔002