اتوار ۱۸ اپريل ۲۰۲۱ -

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کی ملاقات

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

65

No-Image

لاہور:(منگل:2021-01-26) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں حلقے کے مسائل کے حل اور ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔00

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371