پاک فضائیہ کا طیارہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لیکر پاکستان پہنچ گیا
ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچا، معاون خصوصی فیصل سلطان نے کورونا ویکسین وصول کی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ویکسین کیلئے انتھک محنت کرنیوالے ہر شخص کا شکر گزار ہوں، کورونا کا مقابلہ کرنے میں این سی او سی اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا، ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے اس حوالے سے اپنی حکمت عملی تیار کر لی۔
این آئی ایچ اسلام آباد میں ویکسین رکھنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے۔
صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوآرڈینیشن مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔002