وفاقی حکومت نے پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرادیا
ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 38 پیسےاضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122 روپے 46 پیسے اورکمرشل سلنڈر 471 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
اوگرا نے فروری کیلئے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایل پی جی 10 روپے 38 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 157 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے جبکہ جنوری میں ایل پی جی کی قیمت 147 روپے 51 پیسے فی کلو تھی۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 122 روپے 46 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1863 روپے 14 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
واضع رہے کہ جنوری میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1740 روپے 69 پیسے تھی۔