سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے 4 امیدوار بلامقابلہ کامیاب
آن لائن انڈس رپورٹر | ۲ ماہ پہلے

الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا بلامقابلہ کامیاب ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد خواتین کی 2 نشستوں کے لیے کوئی تیسرا امیدوار نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں پر بھی امیدوار عملی طور پر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی کے سیدعلی ظفر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے سعود مجید نےکاغذات نامزدگی واپس لے لی ہیں جس کے بعد اس نشست کے لیے بھی کوئی تیسرا امیدوار نہیں ہے۔