منگل ۲۰ اپريل ۲۰۲۱ -

بلوچستان: پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا آپریشن، 2 ارب سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

آن لائن انڈس رپورٹر | ۲ ماہ پہلے

62

No-Image

کوئٹہ:(منگل:2021-02-23) پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 2 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے پشوکان کے ساحلی علاقے میں آپریشن کیا جس میں 700 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی جس کے مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پر عزم ہے۔00

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371