راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی
آن لائن انڈس رپورٹر | ۲ ماہ پہلے

راولپنڈی:(منگل:2021-02-23) راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب مصنوعی دھماکہ کرکے بوتل بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع ملی تو پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بیگ میں مشکوک بوتل موجود تھی جس میں دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور 2 بیٹریاں جڑی تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا تھا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بوتل کو مصنوعی دھماکا کرکے ناکارہ بنادیا اور دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔00