کراچی: پی پی رہنما پلوشہ خان کے گلستان جوہر میں واقع گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ
آن لائن انڈس رپورٹر | ۲ ماہ پہلے

کراچی:(جمعہ:2021-02-26) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹ انتخابات میں سندھ سے امیدوار پلوشہ خان کے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پر حملہ ہوا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے بتایا ہے کہ میرے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پر 5 سے زائد افراد آئے اور گھروالوں کو دھمکیاں دیں۔
پی پی رہنما پلوشہ خان نے بتایا کہ حملہ آور میرے گھروالوں سے کہہ رہے تھے پلوشہ خان کو باہر نکالو۔
پلوشہ خان نے مزید بتایا کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد معلوم نہیں کیا ہے، تھانے میں درخواست دے رہی ہوں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعے کی اطلاع دی ہے۔00