کراچی: سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کا صوبے سے تبادلہ
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

تفصیلات کے مطابق حکومت کی روٹیشن پالیسی کے تحت یہ افسران 2 سال تک سندھ میں واپس پوسٹنگ حاصل نہیں کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ کے ڈومیسائل کے حامل افسران کو صوبے سے ٹرانسفر کیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشنز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی اسپیشل برانچ عرفان بلوچ کا تبادلہ اسلام آباد کردیا گیا ہے اور ڈی آئی جی منیر شیخ سینئر کی خدمات پنجاب کے حوالے کی گئی ہیں جب کہ ڈی آئی جی منیر شیخ جونیئر کا تبادلہ بھی پنجاب کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی کی خدمات موٹروے پولیس کے سپرد کی گئی ہیں اور ڈی آئی جی قمر زمان، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا کا تبادلہ بھی پنجاب کیا گیا ہے۔002