کشمور میں زبردستی نکاح کرانے پر دلہن پولیس اسٹیشن پہنچ گئی
ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

تفصیلات کے مطابق واقعہ کشمور کی تحصیل تنگوانی میں پیش آیا جہاں دلہن رخصتی کے بعد دلہے کے گھر جانے کے بجائے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق دلہن نے الزام عائد کیا کہ اس کے چچا نے زبردستی نکاح کروایا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بارات واپس جا رہی تھی کہ دلہن ٹریکٹر ٹرالی سے اتر کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ دلہن کی رپورٹ پر بارات کو روکا جبکہ پولیس دیکھ کر تو دلہا موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان کیخلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔ 002