news-details

انسٹاگرام پر غیر مہذب پیغامات کی روک تھام کیلئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

نیویارک: (جمعہ:2021-04-23) انسٹاگرام نے ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے جو صارفین کے غیر مہذب پیغامات کو خود کار طریقے سے فلٹر کردے گا۔  

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق مشہور اور عوامی شخصیات کی جانب سے سائبر سکیورٹی سے متعلق باقاعدہ رد عمل سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام نےحالیہ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔  

رپورٹس کے مطابق یہ نیا ٹول صارفین کو خود کار طریقے سے غیر مہذب پیغامات، جملوں اور ایموجیز کو فلٹر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ 

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو درحقیقت مشہور اور عوامی شخصیات کے لیے متعارف کروایا جائے گا جو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ناپسندیدہ پیغامات وصول کرتے ہیں۔  

 انسٹاگرام کا کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے انتظامیہ انسٹاگرام پر بھیجے جانے والے  نفرت انگیز جملوں اور پیغامات سے نمٹ سکے گی۔  

جاری کردہ اعلان میں مزید کہا گیا ہے کمپنی آئندہ ہفتوں میں متعدد ممالک میں اس فیچر کو متعارف کروائے گی تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ فیچر کن ممالک میں متعارف کروایاجائے گا البتہ کمپنی اس فیچر کی دیگر ممالک میں توسیع کا ارادہ رکھتی ہے۔002