news-details

ایپل نے تیز رفتار آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا

واشنگٹن: (اتوار:2021-04-25) امریکا کی ایپل کمپنی نے تیز رفتار نیا آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے متعارف کرائے گئے آئی پیڈ پرو میں ایم ون چپ بھی موجود ہے, آئی پیڈ پرو 11 اور 12 انچ کے سائز میں دستیاب ہے۔ 

کمپنی کے مطابق اس نئے آئی پیڈ میں ایپل نے اپنے نئے آئی میک میں استعمال ہونے والے پراسیسر ایم 1 کو شامل دیا ہے جس کے نتیجے میں اس کی اسپیڈ میں ڈرامائی بہتری دیکھنے میں آئے گی۔  

نئے پراسیسر کی وجہ سے یو ایس بی 4 پورٹ سے ڈیٹا کو تیزرفتاری سے ٹرانسفر کیا جاسکے گا جبکہ ڈسپلے کنکٹیویٹی بہتر ہوگی۔ 

جبکہ اس نئے آئی پیڈ پرو کا ڈیزائن گزشتہ سال کی ڈٰیوائس جیسا ہے اور اصل تبدیلی انڈر کی گئی ہے۔  

آئی پیڈ پرو میں 5 جی سپورٹ موجود ہے اور اس طرح یہ آئی فون 12 کے تیز رفتار انٹرنیٹ اسیڈ کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ 

ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا آئی پیڈ 30 اپریل سے پری آرڈر میں دستیاب ہوگا اور مئی میں صارفین تک پہنچ جائے گا۔ 

کمپنی کے مطابق یہ ڈیوائس 2 مختلف ڈسپلے سائز میں دستیاب ہوگی، 11 انچ کا آئی پیڈ پرو 799 ڈالرز (ایک لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12.9 انچ کا آئی پیڈ پرو 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہو گا۔002