news-details

ایلون اسپیس ایکس کے خلا باز خلائی اسٹیشن پہنچ گئے

واشنگٹن: (اتوار:2021-04-25) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹ میں سوار چار خلا باز محض 24 گھنٹے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گئے۔  

اسپیس ایکس کے ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز میں سوار خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کامیاب رابطہ کیا۔ 

اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول میں سوار امریکی خلاباز شین کِمبرو اور میگھن میک آرتھر، فرانسیسی خلاباز تھامس پیسکیٹ اور جاپانی خلاباز فِلر اکیہیکو ہوشائڈ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پہلے سے موجود خلاباوں نے گلے لگاکر پر جوش استقبال کیا۔ 

خیال رہے کہ امریکی نجی کمپنی اسپیس ایکس نے گزشتہ روز اپنے تیار کردہ راکٹ میں چار خلابازوں کو انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر روانہ کردیا تھا۔ 

فالکن نائن راکٹ کو چار خلا بازوں کے ہمراہ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے  خلا میں روانہ کردیا گیا تھا۔

واضع رہے کہ اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول میں سوار خلا باز سائنسی تحقیقات کے لیے چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے۔002