news-details

یوٹیوب نے موبائل صارفین کیلئے نئی ویڈیو سیٹنگ ریزولوشن متعارف کروارہا ہے

نیویارک: (پیر:2021-04-26) یوٹیوب اپنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کے لیے نئی ویڈیو سیٹنگ ریزولوشن متعارف کروارہا ہے۔  

یوٹیوب موبائل صارفین کو ویڈیو پلے بیک کے ساتھ آٹو آپشن کی سہولت پیش کرتا ہے جس سے آٹوآپشن ویڈیو کوالٹی صارف کی انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار کے مطابق خود کار طریقے سے ایڈیجسٹ ہوجاتی ہے۔ 

 اس نئی تبدیلی کے ساتھ ویڈیو کے کوالٹی مینیو میں صارفین کو چار آپشن(آٹو، پکچر کوالٹی ، ڈیٹا سرور اور ایڈوانس) فراہم کیے جائیں گے جس سے صارفین موبائل ڈیٹا کو زیادہ بہتر طریقے سے بچاسکیں گے۔ 

1 آپشن: آٹو پہلے کی طرح کام کرے گا۔ 

2 آپشن :ہائر پکچر کوالٹی کا آپشن بہتر معیار کے لیے زیادہ ڈیٹا استعمال کرے گا۔ 

3 آپشن: اگلا آپشن ڈیٹاسرور کا ہے جو ڈیٹا کم خرچ کرے گا اور اس آپشن سے پکچر کوالٹی 480P تک محدود ہوجائے گی۔ 

4 آپشن: ایڈوانسڈ مینیو کا ہے جہاں صارف کو ویڈیو پلے بیک کے لیے ویڈیو پلے لسٹ کی لسٹ مل جائے گی لیکن ان تبدیلیوں کا اطلاق صرف موجودہ ویڈیو پر ہی ہوگا۔