news-details

چین کی خلائی اسٹیشن کا مرکزی ماڈیول کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا

بیجنگ: (جمعرات:2021-04-29) چین کی خلائی اسٹیشن تیانگونگ 3 کا اہم ترین اور مرکزی حصہ (کور ماڈیول) آج رات کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا۔ 

چینی میڈیا کے مطابق 29 اپریل کی رات 11 بجکر 11 منٹ پر چین کی وین چھانگ اسپیس لانچ سائٹ سے چینی خلائی اسٹیشن کا مرکزی ماڈیول کامیابی سے لانچ کیا گیا جسے چین کی جانب سے خلائی مشن کے نئے دور میں کامیابی کا اعلان قرار دیا جارہا ہے۔ 

خیال رہے کہ اب تک زمین کے گرد مدار میں کئی چھوٹی موٹی تجربہ گاہیں بھیجی جاچکی ہیں لیکن صحیح معنوں بڑے خلائی اسٹیشنوں کی تعداد صرف 2 رہی ہے: سابق سوویت یونین کا ’’میر‘‘ اور امریکی قیادت میں ’’بین الاقوامی خلائی اسٹیشن‘‘ (آئی ایس ایس)۔ 

اسطرح چین وہ تیسرا ملک ہوگا جو تنِ تنہا ایک بڑا خلائی اسٹیشن زمین کے گرد مدار میں پہنچائے گا۔ 

چین کی خلائی اسٹیشن کے مرکزی ماڈیول کا نام ’’تیانہے‘‘ رکھا گیا ہے جس کی مجموعی لمبائی 16.6 میٹر، قطر 4.2 میٹر اور ٹیک آف کے وقت وزن 22.5 ٹن ہے۔

مستقبل میں خلائی اسٹیشن کے انتظام اور کنٹرول کا مرکزی حصہ  ہے جس میں تین خلانورد سائنسی تحقیق کےلیے طویل عرصے تک قیام کرسکیں گے۔  

واضع رہے کہ چینی خلائی اسٹیشن کے تعمیراتی منصوبے کے مطابق 2021 سے 2022 کے دوران 11 خلائی پروازوں کے ذریعے ’’تیانگونگ 3‘‘ کے دیگر ماڈیولز، ضروری ساز و سامان اور عملہ وغیرہ بھیجے جائیں گے۔ 002