news-details

کولمبیا میں کسان نے دنیا کا سب سے وزنی آم پیدا کرلیا

بوگوٹا:(ہفتہ:2021-05- 01) کولمبیا میں ایک کسان نے دنیا کا سب سے وزنی آم پیدا کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا میں ایک کسان نے وزنی آم پیدا کرکے وزنی آم ہونے کا عالمی اعزاز ملا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس آم کو کولمبیا سے تعلق رکھنے والے کسان نے اُگایا ہے جس کا وزن 4.25 کلو گرام ہے جبکہ اس سے قبل دنیا کے سب سے وزنی آم کا عالمی ریکارڈ فلپائن کے کسان کے پاس تھا جس نے 2009 میں 3.43 کلو گرام کا آم اُگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا تھا۔  

آم کی پیداوار کرنے والے کسان کا کہنا ہےکہ وہ دنیا پر یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ کولمبیا کے لوگ نہایت عاجز اور محنت کش ہیں جو محبت کے ساتھ بہترین پھل اگاتے ہیں۔ 

اس حوالے سے کسان کا کہنا تھا اسے امید ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یہ کارنامہ لوگوں میں خوشی کا سبب بنے گا۔ 002