اتوار ۲۰ جون ۲۰۲۱ -

کرپشن کیخلاف عمران خان کی مہم قوم کے ساتھ فراڈ ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک | ایک ماہ پہلے

226

No-Image

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کی مہم قوم کے ساتھ ایک فراڈ ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پر تنقید کرتے ہوءے کہا کہ حکومت کی یہ تبدیلی نہیں بلکہ تباہی ہے۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کر کے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پرپہنچا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ دار کیسے بھروسہ کریں گے کیونکہ عمران خان خود پاکستان کو کرپشن کا گڑھ ثابت کرتے رہے ہیں۔ کمبوڈیا، گھانا اور زمبابوے جیسے پسماندہ ممالک کے ہمراہ پاکستان بھی فیٹف گرے لسٹ سے نہ نکل سکا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے جو حکمت عملی بنائی تھی اگر اس پر عمل کیا جاتا تو فائدہ ہوتا۔ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے ملک کو یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ دلوایا۔


Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371