اتوار ۲۰ جون ۲۰۲۱ -

سندھ میں عید کی چھٹیوں میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک | ایک ماہ پہلے

196

No-Image

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں عید کی چھٹیوں کے دوران صوبے بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس سے متعلق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ عید الفطر کے موقع پر لوگ کورونا سے متعلق ایس او پیز کا خیال نہیں رکھیں گے اور عید کی مبارک باد کے لیے بغل گیر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں میں گھریلو سطح پر تقاریب کا انعقاد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ہوگا۔


Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371