news-details

پنجاب حکومت نے او پی ڈیز 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور:(منگل: 18مئی، 2021)  محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کے باعث صوبےکے ٹیچنگ اینڈ اسپیشلائزڈ اسپتالوں کی اوپی ڈیز کی بندش میں توسیع کردی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبےکے تمام سرکاری ٹیچنگ اینڈ اسپیشلائزڈ اسپتالوں کی اوپی ڈیز اب 23 مئی تک بند رہیں گی۔


محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ جن شعبوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی ان میں دانت ، ناک،کان،  گلا، ڈرماٹالوجی اور آپتھامالوجی کے شعبے شامل ہیں۔


ترجمان کے مطابق 23 مئی کو اوپی ڈیز کھولنے کے حوالے سے دوبارہ جائزہ لیاجائےگا.