news-details

پاکستان میں بھارتی کورونا ویری انٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد:(ھفتہ: 29 مئی 2021 )  پاکستان میں بھارتی کورونا ویری انٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ وزارت صحت نے بھارتی کورونا کی پاکستان پہنچنے کی تصدیق کر دی۔ وزارت صحت کے مطابق جنوبی افریقی ویری انٹ کے 7 اور بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔


وزارت صحت کے مطابق مئی کے پہلے تین ہفتوں میں حاصل کردہ نمونوں سے وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نمونوں کی جانچ قومی ادارہ صحت میں کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ وائرس کی بھارتی قسم کا یہ ملک میں پہلا کیس ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 73 اموات اور 2 ہزار 455 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد رہی.