news-details

پی ایس ایل 6: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد: پی ایس ایل 6 کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں ہرا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب  نے 134 رنز کا ہدف اننگز کے 10 ویں اوور میں ہی بنا لیں۔  

جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز کولن منرو اور عثمان خواجہ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے اور اننگز کے آغاز سے ہی کوئٹہ کے گیندبازوں پر دباو برقرار رکھا۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے  اوپنر کولن منرو نے ناقابل شکست 90 جب کہ عثمان خواجہ نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 

گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیک ویدرالڈ نے 43 جب کہ اعظم خان 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔