news-details

واٹس ایپ نے صارفین کا دیرینا مسئلے حل کرنے کیلئے کام شروع کردیا

نیویارک: (ہفتہ: 03  جولائی 2021) واٹس ایپ نے حالیہ اپ ڈیٹ میں صارفین کی جانب سے دیرینا  مسئلا حل کرنے کیلئے آئی فون سے اینڈرائیڈ یا اینڈرائیڈ سے آئی فون میں چیٹ کو منتقل کرانے کی سہولت فراہم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ 

ویب بیٹا انفو کی ویب سائٹ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چیٹ کس طرح باآسانی منتقل کی جاسکیں گی۔ 

شیئر کردا ویڈیو کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کیلئے ایک کیبل کی ضرورت درپیش ہوگی تاہم یہ سہولت فی الحال بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے متعارف کروائی جائے گی۔ 

جبکہ چیٹ ٹرانسفر کرتے ہوئے ایک بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ فون کسی صورت بند نا ہو ورنہ چیٹ کی منتقلی کو روک دیا جائے گا۔