news-details

15 سال کا سفر ختم: عامر خان اور کرن راؤ کے درمیان طلاق ہوگئی

نئی دہلی: (ہفتہ: 03  جولائی 2021) معروف بالی وڈ اسٹار عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کو طلاق دے دی۔

میڈیا زرائع مطابق عامر نے 15 سال بعد اپنی دوسری اہلیہ فلمساز کرن راؤ کو طلاق دی، دونوں نے شادی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے 15 سالوں میں ہم نے کئی مختلف تجربات کیے اور خوشگوار لمحات ساتھ گزارے۔ 

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے بتایا کہ ہمارا رشتہ صرف بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پرواز چڑھا۔

مشترکہ بیان میں انہون نے کہا ک علیحدگی کے بعد اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں جبکہ بیٹے آزاد راؤ خان کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں۔  

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم کافی عرصے سے علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن یہ فیصلہ اب کیا ہے۔