news-details

کوویکس کے تحت ماڈرنا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں

اسلام آباد:(پیر: 26 جولائي 2021)  اقوام متحدہ کے انسداد کورونا ویکسین فراہمی کے پروگرام کوویکس کے تحت ماڈرنا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔


اقوام متحدہ کے غریب اور ترقی پذیر ممالک کو کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے شروع کیے گئے پروگرام کوویکس کے تحت پاکستان کو ماڈرنا ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئیں۔ ویکسین کی یہ کھیپ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لائی گئیں۔ کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔ موڈرنا پاکستان کو کوویکس سے ملنے والی پانچویں ویکسین کھیپ ہے۔


دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 32 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی.