news-details

طلبان تبدیل نہیں ہوئے، افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اگلے 6 ماہ میں تبدیل ہوجائے گی: صدر اشرف غنی

کابل: :(اتوار:  1، اگست 2021) افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کی  صورتحال 6 ماھ کے میں تبدیل ہوجائے گی۔  

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نےکابینہ کے پہلے ڈیجیٹل اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے  کہا کہ طالبان افغان امن عمل سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تبدیل نہ ہونے تک امن عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اگلے چھ ماہ میں تبدیل ہوجائے گی اور افغان شہروں کی سلامتی ترجیح ہے۔ 

انوں نے مزید کہا کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے، وہ امن نہیں چاہتے یا تو ملک کی ترقی نہیں چاہتے اورطالبان نے باغی گروپوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی۔  افغان صدر نے کہا کہ طالبان ہمارے لیے ماضی جیسا مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔002