news-details

شہزاد اکبر سے صلح کی بنیاد پر نذیر چوہان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

لاہور: (بدھ: 04 اگست 2021) سیشن عدالت نے شہزاد اکبر سے صلح کی بنیاد پر حکومتی جماعت کے ایم پی اے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔


ایڈیشنل سیشن جج نے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے نمائندے ہارون الیاس عدالت میں پیش ہوئے اور پاور آف اٹارنی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے شہزاد اکبر کے معاف کرنے پر سائبر کرائم کے مقدمے میں نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔


شہزاد اکبر کے نمائندے نے عدالت میں بیان دیا کہ شہزاد اکبر نے نزیر چوہان کو معاف کر دیا، اگر عدالت ضمانت منظور کر لے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ شہزاد اکبر کی مدعیت میں نذیر چوہان کے خلاف 8 جولائی کو ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔